آسٹریلین مسلمان خواتین سے اظھار یکجہتی کےلیے «یوم مریم(س)» کا انعقاد

IQNA

آسٹریلین مسلمان خواتین سے اظھار یکجہتی کےلیے «یوم مریم(س)» کا انعقاد

8:16 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502661
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں مسلمان خواتین کی بڑھتی ہوئی توہین اور متعصبانہ رویے کے خلاف اسلاموفوبیا سے مقابلے کے لیے یوم مریم منایا گیا

آسٹریلین مسلمان خواتین سے اظھار یکجہتی کےلیے «یوم مریم(س)» کا انعقاد


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Islamic News» کے مطابق «روز مریم(س): مسلمان اور غیر مسلم خواتین میں ملاقات» منایا گیا جسمیں اسلام کے بارے میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن شامل تھا۔

لیسمور شہر کی دانشور خاتون اور میر جنی داول نے تقریب سے خطاب میں مسلمان خواتین کےساتھ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا : یہ منظر دردناک ہے جب ایک خاتون کے گود میں بچے نے اچانک رونا شروع کیا اور معلوم ہوا کہ کسی نے دور سے انڈا پھینک دیا ہے جو بچے کے سرپر لگا ہے

داول نے کہا کہ آخری سالوں میں ان واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے مگر ہمارا شہر اسکی حمایت نہیں کرتا ۔


پروگرام میں شریک خواتین نے روشن مستقبل کی امید کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ بھی لیسمور شہر میں یوم مریم(س) جیسے پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے۔

چارلز اسٹیورٹ یونیورسٹی کی استاد زلیخا کشکین نے کہا کہ اگرچہ مسلمان خواتین مسایل کی شکار نظر آتی ہیں مگر وہ ان مسایل سے طاقت کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

3583106

نظرات بینندگان
captcha