پاپ : افغانی بچوں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور یورپ

IQNA

پاپ : افغانی بچوں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور یورپ

9:40 - April 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505960
بین الاقوامی گروپ: کھیتولک مسیحیوں کے رہنما نے مغربی ایشیاء اور بالخصوص افغانستانم یمن اور شام میں بچوں کے قتل کا ذمہ دار امریکہ ہتھیاروں کو قرار دیا۔

ایکنا نیوز- افغان نیوز دید کے مطابق پاپ فرانسیس  (خورخه ماریو برگولیو) نے «سان کارلو» میں اساتذہ اور بچوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اسلحے کی فروخت کے لیے جنگوں کے شعلے بھڑکائے۔

 

انکا کہنا تھا: جنگ کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ امریکہ اور یورپ کے امیر لوگ ایسے اسلحے فروخت کرتے ہیں جو بچوں کے قتل عام میں استعمال کیے جاتے ہیں اگر یہ اسلحے فروخت نہ کرتے تو یمن، شام اور افغانستان میں ہم قتل عالم کا مشاہدہ نہ کرتے ۔

 

پاپ نے مزید کہا: ہر بچے کے قتل پر اسلحہ بیچنے والوں کے ضمیر کو شرمندہ ہونا چاہیے ، انہوں نے پناہ گزینوں کی قبولیت کے حوالے سے اٹلی کے سخت قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو جرایم میں اضافے کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی یہاں کافی جرایم موجود تھے۔

 

ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق پاپ فرانسیس نے مزید کہا کہ نایجیریا مافیا بنانے کے ذمہ دار نہیں بلکہ ہم سب قصور وار ہیں اور پناہ گزینوں نے یورپ کو الٹا آباد کیا ہے۔/

3801502

 

نظرات بینندگان
captcha