انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر مختلف ممالک میں تقریبات

IQNA

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر مختلف ممالک میں تقریبات

7:25 - February 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507229
بین الاقوامی گروپ- انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ پر مختلف ممالک مین ایرانی سفارت خانوں میں جشن انقلاب منایا گیا۔

ایکنا نیوز- العالم عربی نیوز کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ایرانی مراکز اور سفارت خانوں میں جشن انقلاب اسلامی منایا گیا۔

 

ایران- جاپان انجمن دوستی کے رکن «اکیکو سانتو» نے ٹوکیو میں ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سے خطاب میں ایران اور جاپان کے تعلقات میں استحکام پر زور دیا۔

 

جاپانی وزیرخارجہ کے ڈپٹی نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے استحکام کے لیے کوشش جاری رہے گی۔

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر مختلف ممالک میں تقریبات

 

تیونس کے وزیر ثقافت «محمد زین‌العابدین» نے بھی جشن کی تقریب سے خطاب میں دونوں ممالک کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور دوستی پر تاکید کی۔

 

جشن انقلاب کا پروگرام عراقی شہر  اربیل میں موجود ایرانی سفارت خانے مین منایا گیا جسمیں ایرانی کونسل جنرل«نصرالله رشنودی»، کردستان کے رہنما «نیچروان بارزانی» اور سابق عراقی وزیر خارجہ «هوشیار زیباری» سمیت دیگر اہم علما، سیاسی رہنما، فوجی افیسران اور دیگر دانشور موجود تھے۔

 

مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کو ظالموں پر بجلی گرانے سے تشبہہ دیا۔/

3878184

نظرات بینندگان
captcha