ترکی؛ لندن سے نو نادر قرآنی نسخوں کی خرید

IQNA

ترکی؛ لندن سے نو نادر قرآنی نسخوں کی خرید

7:50 - April 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509089
تہران(ایکنا) استنبول کے مئیر نے لندن کے ساتبی سیل مرکز سے نایاب نسخوں کی خریداری کی۔

ڈیلی صباح کے مطابق استنبول کے مئیر نے لندن کے ساتبی سیل مرکز سے نو نایاب قرآنی اور اسلامی نسخوں کی خریداری کی۔

ان نسخوں کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے نسخوں میں عثمانی دور کے آثار جو سولویں صدی [ ۱۵۲۰ تا ۱۵۶۶ ] سے متعلق ہے بھی شامل ہے۔

استنبول کے مئیر اکرم امام اوغلو نے ٹویٹ کیا ہے: آج کے سیل بازار سے نو نادر قرآنی نسخے خرید لیا جنمیں سات سو سال قبل کے نایاب قرآنی اوراق شامل ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ اوراق۱۱۰۰ سال پہلے سے متعلق ہیں جن پر سوره مائده اور سوره زخرف کی آیات لکھی ہیں۔

انکا کہنا تھا: نسخوں میں مثنوی مولانا جلال‌الدین رومی فرزند بهاءالدین احمد رومی اور صاحب کتاب البدایه شامل ہے جو اس وقت استنبول کی میراث میں شامل ہوچکے ہیں۔

لندن میں اسلامی آثار کا یہ سب سے بڑا سیل بازار شمار ہوتا ہے جو «اسلامی دنیا اور ھند کے آثار» کے عنوان سے لگایا جاتا ہے۔/
3962192

نظرات بینندگان
captcha