قطر؛ دوحه نمایش میں الهدی پبلیکشن قرآنی ترجموں و کتب کے ساتھ شریک

IQNA

قطر؛ دوحه نمایش میں الهدی پبلیکشن قرآنی ترجموں و کتب کے ساتھ شریک

7:56 - January 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511121
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سے وابستہ بین الاقوام الھدی فاونڈیشن بھی انگریزی قرآنی ترجموں اور کتب کے ساتھ میلے میں شریک ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دوحہ بین الاقوامی کتب نمایش 2022 کا آغاز ہوچکا ہے جو ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔

 بین الاقوامی کتب نمایش دوحہ کی نمایش گیلری میں «العِلمُ نور: علم نور ہے» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے۔

 

ادارہ ثقافت  تعلقات اسلامی کے مطابق الھدی انٹرنیشنل فاونڈیشن کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین محمد اسدی‌موحد کا کہنا ہے کہ اس نمایش می الھدی کی جانب سے ۴۳ عنوان کتب جنمیں ادبیات، ایرانشناسی اور

افکار امام خمینی(ره) و مقام معظم رهبری کے حوالے سے لکھی گیی ہیں فارسی، عربی اور انگریزی زبانوں میں موجود ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا: الھدی فاونڈیشن اس نمایش میں مختلف موضوعات کے ساتھ کتب جو مختلف زبانوں میں ہیں نمایش میں شریک ہے جہاں اہل ذوق ان کتابوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

حجت‌الاسلام اسدی‌موحد کا کہنا تھا: ان کتب میں عربی کتاب «نهج العاشقین وقفه عند الشیرازیین سعدی و حافظ» مصنف- محمدعلی آذرشب، «تأثیر الحکم الفارسیه فی الادب العربی» بقلم عیسی العاکوب اور «انا محمد رسول الله(ص)» تحریر- آنی ماری شیمل/عیسی علی العاکوب، «الفارسیه المبسطه للعرب» بقلم روح‌الله هادی، ساده فارسی (تعلیم زبان فارسی برائے اہل عرب) اور  متون فارسی (تدریس زبان فارسی) بقلم محمدعلی آذرشب قابل ذکر ہے۔

 

کلمات قصار رهبری بحوالہ‌ حج

انکا کہنا تھا کہ «نوبهار دل و جان» به قلم حضرت آیت‌‌الله سیدعلی خامنه‌ای ترجمہ امجد فرشی، طاہرہ صفار زادہ  کا ترجمہ کردہ قرآن کریم (انگریزی) اور «ایران بقایے باہمی کا مرکز» تالیف ادارہ برائے بین المذاہب گفتگو سمیت مختلف ایرانی اور اسلامی موضوعات پر عربی، فارسی، انگریزی اور فرنچ زبانوں میں موجود ہیں۔

 

قطر؛ دوحه نمایش میں الهدی پبلیکشن کی قران و کتب کے ساتھ شرکت

حجت‌الاسلام اسدی‌موحد کا کہنا تھا کہ خانه کتاب و ادبیات ایران کا ادارہ بھی نمایش میں شریک ہے اور کورونا ایس او پیز کی وجہ سے بری جگہ ایرانی اسٹال کو وقف کردیا گیا ہے۔

.

دنیا کے سینتیس ممالک کی شرکت

الھدی انٹرنیشنل پبلیکیشن کے سربراہ کے مطابق نمایش میں دنیا کے سینتیس ممالک کے  ۴۳۰ ناشر اور نشریاتی ادارے اکتیسویں بین الاقوامی کتب میلے میں شریک ہیں۔

 

حجت‌الاسلام اسدی‌موحد کا مزید کہنا تھا: عالمی تقریب مذاہب کونسل، جمال پبلیکیشن، سورہ مھر، مرکز پرورش افکار جوان و نوجوانات، آستان قدس رضوی سمیت مختلف ایرانی نشریاتی اداروں کی کتب ایرانی اسٹال پر موجود ہیں جو دیگر عالمی نشریاتی اداروں سے مختلف نشریاتی امور پر تعاون کے حوالے سے رابطے کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دوحہ کتب نمایش میں مجموعی طور پر ۸۴۵ اسٹالوں میں سے سینتیس اسٹال نوجوانوں اور بچوں سے متعلق مخصوص کیے گیے ہیں۔/

4029079

نظرات بینندگان
captcha