لندن:شدت پسند نریندر مودی کی آمد ،ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ

IQNA

لندن:شدت پسند نریندر مودی کی آمد ،ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ

8:47 - November 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3447578
بین الاقوامی گروپ:حتجاج کے لئے جمع ہونے والے عیسائی،سکھ،مسلمانوں کے علاوہ کشمیری،اور ہندو کی نچلی ذات دلتوں کی بڑی تعداد موجود تھی/شدت پسندی کے خلاف نعرے

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق لندن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد پر بھارتی کمیونٹی اوردیگرقومیتوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گا ہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پرہزاروں مظاہرین جمع ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، مودی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے لیکن ان سے قبل ہی ہزاروں افرادمودی حکومت کی شدت پسندی اور عدم برداشت کی پالیسیوں پر برہم اور پالیسیوں کے مخالفین ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج کے لئے تیار ہیں۔

احتجاج کے لئے جمع ہونے والوں میں بھارت کی اقلیتی افراد جن میں عیسائی،سکھ،مسلمانوں کے علاوہ کشمیری،اور ہندو کی نچلی ذات دلتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

203957

نظرات بینندگان
captcha