یمن پر سعودی حملے روکے جائیں: جماعت اسلامی ہند

IQNA

یمن پر سعودی حملے روکے جائیں: جماعت اسلامی ہند

16:45 - November 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3444891
بین الاقوامی گروپ:جماعت اسلامی ہند کے سربراہ سید جلال الدین عمری نے یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- سحرٹی وی-سید جلال الدین عمری نے اتوار کے روز ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا نہتے عوام کے قتل عام اور اس اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کے سوا اورکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی ہند کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے عوام کو اپنے اختلافات دوسرے ملکوں کی مداخلت کے بغیر پرامن طریقے سے حل کرنے چاہییں۔ انھوں نے یمن کے بحران کے سلسلے میں اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور لاتعلقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے خاص طور پر یمن کے حالات پر اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے عوام کے قتل عام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے سربراہ نے علاقے خصوصا یمن میں ہونے والی جھڑپوں کو مسلمانوں کے کمزور ہونے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام کی اہم ترین ضرورت اختلاف اور تفرقے سے بچنا اور باہمی اتحاد ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے نو دیگر عرب ملکوں کے ساتھ مل کر کہ جن میں عمان شامل نہیں ہے، امریکہ کی سرکردگی میں چھبیس مارچ سے یمن کے عوام کے خلاف فضائی بحری اور زمینی حملے شروع کر رکھے ہیں اور اب تک اس نے یمن کی بنیادی تنصیات، رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اسکولوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شھید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

200330

نظرات بینندگان
captcha