سعودی اتحاد کو یمن کی کڑی وارننگ، پوری طاقت سے دیں جواب

IQNA

سعودی اتحاد کو یمن کی کڑی وارننگ، پوری طاقت سے دیں جواب

8:25 - January 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511157
مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباریوں میں درجنوں عام شہریوں کی شہادت کے بعد یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی قوم ان جارحیتوں کا پوری طاقت سے جواب دے گی۔

ایرانی زرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے یمن کے عام شہریوں پر سعودی اتحاد کے حملوں پر رد عمل ظاہر کیا۔ 

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ صنعا کی جیل میں قیدیوں اور الحدیدہ و صنعا میں عام شہریوں کا قتل عام، جارح طاقتوں کی جانب سے عام شہری تنصیبات پر حملوں کی وجہ سے یمن کے عوام سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ارادے کمزور ہوں گے۔

محمد عبد السلام کا کہنا تھا کہ ان جرائم کی وجہ سے ہماری قوم، جتنا بھی ممکن ہوگا اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گی۔

سوشل میڈیا کے مطابق یمنی رہنماوں نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کے خلاف سعودی- یو اے ای اتحاد کی بمباری سے ہلاکتوں کے بعد، ہم متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی کمپنیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ یو اے ای چھوڑ دیں۔

 

متحدہ عرب امارات اس وقت تک ایک غیر محفوظ ملک رہے گا جب تک اس کے حکمران ہمارے ملک کے خلاف جارحیت جاری رکھیں گے۔

 

یہ وارننگ ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد کے تازہ حملوں میں 65 افراد شہید اور 112 زخمی ہوئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha