رمضان کی راتوں کے لیے دبئی میں دلچسپ اہتمام

IQNA

رمضان کی راتوں کے لیے دبئی میں دلچسپ اہتمام

8:11 - March 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513962
ایکنا تھران: رمضان المبارک کی راتوں کے لیے دبئی کے حکام نے دلچسپ پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا-  خلیج ٹایمز کے مطابق بین المذاہب افطار پارٹی، بچوں کے لیے متنوع پروگرام اس کاوش میں شامل ہیں۔ بیس مساجد میں افطار و سحر کا اہتمام شہریوں کے لیے کیا جارہا ہے۔

 

اداره امور اسلامی اور فلاحی اداروں کے تعاون سے رمضان میں بقائے باہمی اور شہریوں میں دوستی کے لیے کاوشیں کی گیی ہیں. مذکورہ کاوش «رمضان دبئی» کے عنوان سے کی جارہی ہے۔

 

 مشهور قاریوں کی نشست

دبئی میں امارات اور عالمی قرآء کی نشست ہوگی. ادارہ امور اسلامی اور قراء سرپرست جاسم محمد الخزرجی، کا کہنا تھا: سنت نبوی (ص) کے احیا کے لیے دبئی کے آٹھ مساجد میں دبئی قرآء کی نشست منعقد ہوگی۔

ان مساجد میں: «مسجد شیخ راشد بن سعید آل مکتوم - زبیل»، «مسجد شیخه هند بنت مکتوم بن جمعه آل مکتوم - زبیل»، «مسجد شیخ راشد بن محمد آل مکتوم – مرکز تجارت خلیج»، «مسجد شیخ راشد بن محمد آل مکتوم - منطقه الحدیبه»، «مسجد القصر - حتا»، «مسجد محمد خمیس البادی - مردف»، «مسجد مرکز طلبا- مکتوم سنٹر» اور «مسجد حسینعلی یتیم البرشا جنوبی - مکتوم سنتر». شامل ہیں۔

ایکسپو سٹی دبئی

الخزرجی کا کہنا تھا: ایک اور پروگرام «منتخب قراء» کے عنوان سے ہوگا جسمیں بیس مساجد میں نماز تراویح ہوگی جہاں پچاس قرآء قرات کریں گے۔


ادارہ امور اسلامی کے ڈائریکٹرحمد بن شیخ احمد الشیبانی، کا کہنا تھا کہ امارات بقائے باہمی کے لیے ایک مرکز بن رہا ہے جو اس وقت دنیا کی اشد ضرورت ہے۔
دیگر پروگرام میں مساجد میں تقاریر، خواتین کے لیے خصوصی نشست، رمضان سپموزیم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام، اور حفظ مقابلے شامل ہیں۔

 

برنامه‌های جذاب دبی برای شب‌های ماه مبارک رمضان

 دبئی رمضان پروگرام

دیگر پروگراموں میں ھلا رمضان قابل ذکر ہے جسمیں دبئی سٹی کونسل کئ تعاون سے مختلف زبانوں میں تقاریر اور دو ہزار  افراد کے لیے افطار پارٹی شامل ہے۔

 

ایکسپو سنٹر میں دو سو یونیورسٹٰ طلبا اور اساتذہ کے لیے افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

- ایک اور علمی نشست میں پچاس اماراتی اور غیرملکی طلبا کی دعوت ہوگی جو اکیس رمضان کو مرکز جوانان «امارات ٹاورز» میں منعقد ہوگی۔

 افطار دبئی: مختلف مذاہب اور گروپس کے رہنماوں اور سفارت کاروں کے اعزاز میں گیارہ رمضان کو افطار پارٹی منعقد ہوگی ۔

 

4128591

نظرات بینندگان
captcha