مسجدالنبی میں بارش کا خوبصورت منظر+ ویڈیو

IQNA

مسجدالنبی میں بارش کا خوبصورت منظر+ ویڈیو

13:43 - May 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3516319
ایکنا: مسجدالنبی(ص) میں باران رحمت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کو کافی لوگ پسند کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز-  CNN عربی کے مطابق مسجد النبی (ص) میں رحمت الہی کی موسلا دھار بارش کی ویڈیوز کو سوشل نیٹ ورکس کے صارفین نے بڑے پیمانے پر دیکھا ہے۔

 

مدینہ میونسپلٹی نے X سوشل نیٹ ورک پر مسجد النبی میں موسلادھار بارش کی ویڈیو شائع کرکے رحمت الہی کی بارش کو مبارکباد دی ہے۔

 

کئی دیگر صارفین نے بھی دیگر ویڈیوز شائع کرکے یا دوبارہ شائع کرکے بارش کو مبارکباد دی ہے۔

 

 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں حالیہ برسوں میں متعدد بار شدید بارشیں ہوئی ہیں، کئی ماہرین نے ان بارشوں کو بے مثال قرار دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیوں کو ان بارشوں کی وجہ قرار دیا ہے، وہیں دوسری طرف ان بارشوں کی وجہ سے نقصان بھی پہنچا ہے۔  انہوں نے متنبہ کیا کہ ان تبدیلیوں کی وجہ سے مختلف اداروں کو اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے ان تبدیلیوں کے نتائج سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
۔
ویڈیو کا کوڈ

 

4213350

نظرات بینندگان
captcha