اہواز ؛ قرآن كريم كی تفسير كا خصوصی كورس

IQNA

اہواز ؛ قرآن كريم كی تفسير كا خصوصی كورس

12:54 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157753
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : كوثر قرآنی انسٹی ٹيوٹ اہواز كے مسئول نے قرآن كريم كی تفسير سے متعلق خصوصی كورس كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
اہواز میں قائم كوثر قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے مسئول صغری عزيزی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اس كورس میں طلبہ كو عمومی ترجمہ و تفسير كی تعليم دی جائے گی اس كے بعد سمسٹر كے دوران ايك امتحان ليا جائے گا كہ جس میں نماياں كاركردگی دكھانے والے طلبہ كو تفسير سے متعلق خصوصی تعليم دی جائے گی ۔
عزيزی نے مزيد كہا : اس پروگرام میں تفسير قرآن كے موضوع میں كواليفائڈ اساتذہ اور مدرسين تدريسی فرائض انجام دیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پروگرام ۲۳ جولائی بروز ہفتہ سے اسی انسٹی ٹيوٹ كی عمارت میں شروع كيا جا رہا ہے ۔
828750
نظرات بینندگان
captcha