ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورِ حاضر میں سوشل میڈیا نے نہ صرف دین اور اخلاقیات کے تصورات کو بدل ڈالا ہے بلکہ تحقیق کے بغیر غلط معلومات اور خبریں بھی تیزی سے آگے پھیلائی جارہی ہیں۔ قرآنِ مجید میں اس حوالے سے واضح ہدایت موجود ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ (سورۃ الحجرات: 6)
اسی پس منظر میں بورڈ آف اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک اہم سیمینار بعنوان "سوشل میڈیا مس انفارمیشن اور ہماری ذمہ داری" کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں اس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی اور شرکاء کو درست معلومات کے استعمال اور غلط خبروں کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سیمینار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اسپیکرز:
حجۃ الاسلام مولانا سید علی مرتضیٰ ذیدی
پروفیسر ڈاکٹر سید شہاب تہذیب
موڈریٹر:
پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی
تاریخ و وقت: 04 اکتوبر 2025ء، بروز ہفتہ، شام 4 بجے
مقام: اسلامک ریسرچ سینٹر (IRC)، فیڈرل بی ایریا
یہ سیمینار طلباء، محققین، اور عام افراد کے لیے ایک علمی و فکری نشست ثابت ہوگا جس میں سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات اور ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داریوں پر گفتگو ہوگی۔/