مصری قاری شیخ حصری کی سالگرہ«مصر قرآن کریم» چینل میں

IQNA

مصری قاری شیخ حصری کی سالگرہ«مصر قرآن کریم» چینل میں

8:03 - September 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519175
ایکنا: سیٹلائیٹ چینل "مصر قرآن کریم" مصر کے نامور مرحوم قاری شیخ محمود خلیل الحصری کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

ایکنا نیوز، الدولانیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ چینل  17 ستمبر 2025 کو شیخ محمود خلیل الحصری کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کر رہا ہے۔

چینل نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں قرآن کریم کی مکمل دو اجزاء کی تلاوت شامل ہوگی۔

پہلا حصہ جزء 30 ہوگا، جو سورۃ النبأ سے شروع ہو کر سورۃ الناس کے آخر تک ہوگا، اور یہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 9 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

دوسرا حصہ جزء 10 ہوگا، جو سورۃ الانفال کی آیت 41 سے سورۃ التوبہ کی آیت 92 تک پر مشتمل ہوگا، اور یہ رات 12 بج کر 26 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

شیخ محمود خلیل الحصری مصر میں تلاوتِ قرآن کے ایک معروف نام تھے۔ وہ 17 ستمبر 1917 کو طنطا شہر کے نواحی گاؤں شبرا النملہ میں پیدا ہوئے۔

انہیں قاری عبدالباسط، قاری منشاوی اور قاری مصطفی اسماعیل کے ساتھ عصر حاضر کے چار بڑے قراء میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے عالم اسلام پر گہرا اثر ڈالا۔

شیخ الحصری وہ پہلے قاری تھے جنہوں نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھا اور اسے کاسٹ ٹیپ پر محفوظ کیا۔ وہ قراءات عشر میں ماہر تھے اور ان کی مختلف روایات کے مطابق کئی تلاوتیں محفوظ کی گئی ہیں۔/

 

4305492

ٹیگس: مصری ، قاری ، سالگرہ
نظرات بینندگان
captcha