ایکنا نیوز کے مطابق یہ پروگرام آستان مقدس حضرت معصومہ (س) کے خواتین ثقافتی شعبے کی جانب سے منعقد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نوجوان لڑکیوں کی جانب سے بانوی کرامت کو اجتماعی سلام سے ہوا، جو بانوی کرامت سے محبت، الفت اور اسلامی طرزِ زندگی میں اُن کی سیرت کو مشعلِ راہ بنانے کے عہد کی علامت تھا۔
پروگرام میں مزاحیہ ڈرامہ، بانوی کرامت کے ایران آنے کے اہداف اور اُن کے ہجرتی مشن پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ محفلِ مداحی منعقد ہوئی اور خادمیار بچیوں نے ضریح بانوی کرامت کو گلباران کیا۔
تقریب میں کتاب و ناول "بانوئے بہشت" کی بھی معرفی کی گئی، جس میں بانوی کرامت کی زندگی کو محور بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر بانوی کرامت کی ہجرت کے اسلام کی تاریخ اور تہذیبی اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ نوجوان لڑکیوں کو ان کے تاریخی کردار اور تمدن ساز ہجرت سے آگاہ کیا جا سکے۔
پروگرام کے آخر میں نوجوان لڑکیوں کو "بانوی بہشت" کے موضوع پر کتاب خوانی کے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی اور اُنہیں تبرکی لقموں سے پذیرائی کی گئی۔/
4305776