برطانیہ نے فلسطین کو اپنے نقشے میں شامل کرلیا

IQNA

برطانیہ نے فلسطین کو اپنے نقشے میں شامل کرلیا

10:48 - September 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3519202
ایکنا: برطانیہ کی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد اپنی سرکاری نقشوں میں "فلسطین" کا نام درج کر دیا ہے، جو اس سے قبل " مقبوضہ فلسطین" کے عنوان سے درج تھا۔

ایکنا نیوز- اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اپنے سرکاری آن لائن پورٹل کے نقشوں کو اپ ڈیٹ کر کے فلسطین کو بطور ملک شامل کر لیا ہے۔

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ نے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

اسی وقت کینیڈا، آسٹریلیا ، فرانس اور پرتگال نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد اب 193 رکنی اقوام متحدہ کے 153 ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں۔ مزید یہ کہ جلد ہی دیگر ممالک کی قیادت بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والی ہیں۔/

 

4306412

 

4306412

نظرات بینندگان
captcha