قرآن و عترت انسٹی ٹيوٹ میں قرآنی تعليم بالغان كا اہتمام

IQNA

قرآن و عترت انسٹی ٹيوٹ میں قرآنی تعليم بالغان كا اہتمام

12:54 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157756
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن و عترت انسٹی ٹيوٹ میں قرآن مجيد كی تعليم بالغان كا پروگرام ركھا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے عوامی قرآنی انسٹی ٹيوٹس كی رپورٹ كے مطابق بڑی عمر كے افراد كے لیے قرآن و عترت انسٹی ٹيوٹ مبين فارس میں قرآن كريم كی تعليم پر مشتمل حضوری كلاسز كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
اس پروگرام پر عمل درآمد كے لیے تجربہ كار اساتذہ سے استفادہ كيا گيا ہے تاكہ مختلف شعبوں میں شركا كو قرآنی تعليم سے بہرہ مند كيا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس تعليمی پروگرام كے اختتام پر امتحان كا انعقاد كيا جائے گا تاكہ شركا كو خود آزمائی كا موقع فراہم كيا جا سكے ۔
اس تعليمی پروگرام میں شركت كے خواہشمند حضرات انسٹی ٹيوٹ میں ۳ اگست تك اپنے ناموں كا اندراج كروا سكتے ہیں جبكہ كورس كا باقاعدہ آغاز ۶ اگست بروز ہفتہ سے كر ديا جائے گا ۔
828763
نظرات بینندگان
captcha