قرآنی انسٹی ٹيوٹس يونين سمنان كے مدير ھادی اصغری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : آسمانی نغمے فيسٹيول میں شركت كے خواہشمند حضرات كے لیے ناموں كا اندراج ۶ جولائی سے شروع ہو چكا ہے اور ماہ رمضان كے آخر تك جاری رہے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ فيسٹيول ۷ سے ۱۵ سال كے بچوں كے لیے ہے اور ہم عمر بچوں كا باہمی مقابلہ ہو گا يعنی ۹ سال كے بچے كا مقابلہ ۹ سالہ بچے سے ہی ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلہ شعبہ تلاوت میں منعقد كيا جا رہا ہے اور اميدوارں سے كہا گيا ہے كہ اپنی دو منٹ كی تلاوت كيسٹ میں ريكارڈ كر كے ادارے كے سيكرٹریٹ میں جمع كروا دیں ۔
828286