مركزی صوبے كے ادارہ تبليغات اسلامی سے منسلك دار القرآن الكريم كے مسئول حجت الاسلام محمد رضا شفيعی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : حفاظ قرآن كو خصوصی سند دينے سےمتعلق قرآن كريم كا چھٹا امتحان كل ۲۲ جولائی كو اراك میں منعقد ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ امتحان حفاظ كرام كی صلاحيتوں كو جانچنے كی غرض سےمنعقد ہوتا ہے اور اس مرتبہ امتحان میں صوبائی سطح پر ۲۰۰ حفاظ اور حافظات شركت كر رہی ہیں ۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ امتحان ٹھيك صبح آٹھ بجے بلدیہ كے دفتر میں واقع پيغمبر اعظم ( ص) ہال میں شروع ہو جائے گا ۔
829057