چيچنيا ؛ مدرسہ حافظان قرآن كا افتتاح

IQNA

چيچنيا ؛ مدرسہ حافظان قرآن كا افتتاح

17:37 - August 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2175055
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ۲۳ اگست كو مدرسہ حافظان قرآن كريم كی افتتاحی تقريب جمہوریہ چيچن كے شہر گودرمس میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ چيچنيا كے تعليم و تربيت اور روحانی و اخلاقی مركز كے مدير نے اس بارے بتايا : شہر گودرمس میں مدرسہ حافظان قرآن كريم كی عمارت مكمل كر لی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس مدرسے كی افتتاحی تقريب قرآن كريم كے حفاظ، قفقاز شمالی كے مختلف علاقوں كے مفتيوں دينی شخصيات اور بعض عرب ممالك كے سفيروں كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
حاشحان اف نے مزيد كہا : مدرسہ حافظان قرآن میں تحصيل كا دورانیہ تين سال ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مدرسہ حافظان قرآن «كورچالويوسك» (Kurchaloevsk) شہر كے دیہات «تسينتورای» (Tcentoroy) میں واقع یہ پہلا مدرسہ ہے كہ جہاں حفظ قرآن كی تعليم دی جاتی ہے ۔
847241
نظرات بینندگان
captcha