ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الذین تتوفیهم الملائکه طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنه بما کنتم تعملون.
چند گھنٹے قبل نامور مرجع تقلید، مدافع غیور حریم اهل بیت عصمت و طهارت، علیهم السلام، حق واحکام الهی کی گویا زباں، خادم آستانہ ملائک پاسبان حضرت ولی الله الاعظم، ارواح العالمین له الفداء، زعیم حوزه های علمیه، حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی، قدس سره الشریف دار فانی کو رخصت کرکے ملکوت اعلی کی طرف پرواز کرگیے۔
انکا کارنامہ عالم اسلام کی خدمت اور اسلامی دنیا کے وقار کا دفاع کرنا تھا۔
اس موقع پر ادارہ عالم اسلام اور بالخصوص انکے سید و سردار اور پیشوا حضرت بقيت الله الاعظم، عجل الله تعالی فرجه الشریف، حوزہ ہائے علمیہ، ایرانی عوام اور مرجع تقلید کے تمام مقلدوں کو پوری دنیا میں تسلیت پیش کرتا ہے، تشیع و تدفین کا بعد میں اعلان ہوگا۔
دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله علیه
بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) کا ادارہ بھی اس موقع پر رهبر معظم انقلاب، مراجع، علما ، حوزه های علمیه، انکے خاندان سمیت تمام ایرانی ملت کو تسلیت عرض کرتا ہے۔/