سوڈان؛ ڈیڑھ سو حفاظ کرام کی شاندار حوصلہ افزائی+ ویڈیو

IQNA

سوڈان؛ ڈیڑھ سو حفاظ کرام کی شاندار حوصلہ افزائی+ ویڈیو

7:07 - January 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513585
ایکنا تھران- سوڈان کے شمال مشرقی شهر همشکوریب میں ایک سوپچاس حفاظ کے حفظ مکمل کرنے پر سوشل میڈیا میں شاندار پذیرائی جاری ہے۔

ایکنا- الجزیرہ نیوز کے مطابق سوڈان کے شمال مشرقی شهر همشکوریب میں ایک سوپچاس حفاظ کے حفظ مکمل کرنے پر سوشل میڈیا میں عوام کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

 

شهر همشکوریب کے قرآنی مدرسوں سے ایک ریلی کی صورت میں لوگ ان حفاظ کرام کی خوشی منا رہے ہیں جس کا عنوان «وبالقرآن علا ذكرهم» رکھا گیا ہے۔

سوڈان میں کافی روایتی قرآنی مدرسے موجود ہیں جنکو مقامی سطح پر «خلاوی» کہا جاتا ہے جہاں سے کافی لوگ قرآن مجید سیکھتے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

قرآنی سوشل ایکٹؤیسٹوں نے اس موقع پر نمونے کے طور پر ایک نوسالہ قاری کی تلاوت ترتیل کو پیش کیا ہے۔

۹ ساله حافظ قرآن اس ویڈیو میں بہترین انداز میں تلاوت کو تمام تجوید و قرآت کے اصولوں کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

 

سوڈان نیوز ایجنسی (سونا)، کی رپورٹ کے مطابق اس جشن میں گورنر القضارف، مدارس کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

ھمشکوریب مدارس کے نمایندے شیخ الامین حمید، نے ۱۵۰ حفاظ کے فارغ التحصیل ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس قابل افتخار کارنامہ قرار دیا۔

گورنر کی جانب سے بھی اس موقع پر ان کاوشوں کو سراہتے ہویے کہا گیا ہے کہ طلبا ء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ٹیکنکل مدرسہ قایم کیا جارہا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اس سلسلے کا جاری رکھ سکے۔/

 

4114228

نظرات بینندگان
captcha