
ایکنا نیوز، پروپاکستانی نے رپورٹ دیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی میزبانی کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس مقابلے میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے 34 سے زائد قراء شرکت کریں گے۔
یہ مقابلہ 24 سے 29 نومبر (3 تا 8 آذر) تک پاکستان کی وزارتِ مذہبی امورِ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا، جہاں قاری حضرات اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) میں روحانی ماحول میں ایک دوسرے کے مقابل تلاوت کریں گے۔ اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم جناح کنونشن سینٹر میں مذہبی و سرکاری نمایاں شخصیات کی موجودگی میں ہوگی۔
یہ تاریخی مقابلہ پاکستان کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اسلامی دنیا کے عوام کے درمیان ثقافتی اور روحانی روابط کو مضبوط بنانا اور قرآن کریم کی خدمت اور اس کی اعلیٰ قدروں — محبت، امن اور اتحاد کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی منظرنامے پر گہرا اثر ڈالے گا، کیونکہ یہ ملک کے اس کردار کو مزید مضبوط کرے گا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قرآنی سرگرمیوں کی حمایت میں ایک فعال مرکز ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق، پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کے ذریعے نہ صرف اپنی مذہبی، روحانی اور ثقافتی روایات دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے بلکہ OIC کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو قرآن کے معانی میں تدبر کی ترغیب دینا اور نسل در نسل قرائتِ قرآن کی مقدس سنت کو محفوظ رکھنا ہے۔
مسابقے کی عظیم الشان انعامی تقریب 29 نومبر (8 آذر) کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جہاں OIC کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ، مسجدالحرام و مسجدالنبی کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس، سرکاری حکام، علما اور غیر ملکی نمائندے شرکت کریں گے۔
گزشتہ ماہ قاری صداقت علی، جو پاکستان میں پہلی بین الاقوامی قرآن کریم مسابقات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، اسلام آباد میں جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز کا دورہ کرکے ایرانی ثقافتی رایزن مجید مشکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقابلے کے عملی انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
مسابقے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایران کی قرآنی ترقیات کو سراہتے ہوئے اسے قرآنی علوم و فنون میں پیشرو ممالک میں شمار کیا۔ انہوں نے اس مقابلے میں ایرانی جج اور قاری کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایران کا جج دیگر اسلامی ممالک کے ججوں کے ساتھ اس مقابلے میں ذمہ داری ادا کرے، اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا قاری بھی اس مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔/
4316711