پہلی مسلمان خاتون؛ ویرجینیا میں ڈپٹی گورنر مقرر

IQNA

پہلی مسلمان خاتون؛ ویرجینیا میں ڈپٹی گورنر مقرر

5:59 - November 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3519445
ایکنا: غزاله ہاشمی، ریاست ورجینیا کی ڈیموکریٹ سینیٹر، ریاست کی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں جنہیں ورجینیا کی نائب گورنر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ امریکی اسلامک کونسل (CAIR) نے اپنے بیان میں کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تاریخی لمحہ امریکی مسلمانوں کے لیے تحریک بنے گا تاکہ وہ ورجینیا سمیت پورے ملک میں عوامی خدمت اور سیاسی شرکت جاری رکھیں۔

منگل کے روز ہونے والے انتخاب میں، غزاله ہاشمی نے اپنے حریف جان رِیڈ، جو ایک قدامت پسند ٹاک شو میزبان ہیں، کو شکست دی۔ اس طرح وہ ورجینیا میں کسی ریاستی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی بھارتی نژاد امریکی خاتون اور پورے امریکہ میں ریاستی سطح پر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں۔

سی این این نے اس سے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ہاشمی نائب گورنر کے انتخاب میں کامیاب ہوں گی، اور یوں وہ امریکی تاریخ کی پہلی مسلمان خاتون ہوں گی جو کسی ریاستی سطح کے منتخب عہدے تک پہنچیں گی۔

نائب گورنر کی حیثیت سے، ہاشمی ریاستی سینیٹ کی صدارت کریں گی اور اگر ووٹ برابر ہو جائیں تو فیصلہ کن ووٹ دینے کا اختیار رکھیں گی۔ یہ عہدہ خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ان کے سینیٹ کی نشست خالی ہونے سے ڈیموکریٹس کی اکثریت صرف ۱۹ بمقابلہ ۲۰ رہ جائے گی۔

غزاله ہاشمی، جو ریچمنڈ کی سینیٹر ہیں، نے ۲۰۱۹ میں ریاستی سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اپنی انتخابی مہم میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف ڈٹ جانے پر زور دیا۔

وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کے طور پر میدان میں اتری تھیں۔

یاد رہے کہ غزاله ہاشمی پیشے کے لحاظ سے ایک یونیورسٹی پروفیسر ہیں، اور بچپن میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بھارت سے امریکہ ہجرت کر کے آئی تھیں۔/

 

4314966

نظرات بینندگان
captcha