
ایکنا نیوز، القاہرہ 24 نے خبر دی ہے کہ یہ پروگرام کل جمعہ، 14 نومبر 2025 (23 آبان) سے الحیاۃ، CBC، الناس، مصر قرآن کریم چینلز اور پلیٹ فارم "Watch It" پر نشر ہونا شروع ہوگا۔
یہ پروگرام ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کی رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
"دولتِ تلاوت" مصر کی وزارتِ اوقاف اور میڈیا سروسز کمپنی "المتحدہ" کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد پورے ملک کے مختلف صوبوں سے بہترین قراء اور نئی قرآنی آوازوں کی تلاش ہے۔
مقابلے کے انعامات کی مجموعی مالیت ساڑھے تین ملین مصری پاؤنڈ ہے۔ ترتیل اور قرائت کی دونوں شعبوں کے اوّل آنے والے افراد کو ایک، ایک ملین پاؤنڈ انعام دیا جائے گا، اور پورا قرآن ان کی آواز میں ریکارڈ کرکے "مصر قرآن کریم" چینل پر نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، یہ دونوں فاتحین آئندہ ماہ رمضان میں قاہرہ کی مسجد امام حسینؑ میں نمازِ جماعت کی امامت بھی انجام دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، مقابلے کے ابتدائی مراحل کو بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور ملک کے مختلف صوبوں سے 14 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔
شرکت کنندگان کا جائزہ کئی مرحلوں میں لیا گیا، جس کے بعد وزارتِ اوقاف مصر کی سرپرستی میں اسامہ الازہری کی سربراہی میں قائم خصوصی علمی کمیٹی نے 32 افراد کو فائنل مراحل کے لیے منتخب کیا۔
ججوں کے پینل میں مصر اور عالمِ اسلام کی ممتاز مذہبی و علمی شخصیات شامل ہیں، جن میں: شیخ حسن عبدالنبی — الازہر کی قرآن ریویژن کمیٹی کے نائب سربراہ
طہ عبدالوهاب — ماہرِ صوت اور قرآنی علوم کے ماہر
مصطفیٰ حسنی — معروف داعی
قاری شیخ طہ نعمانی - مشہور قاری کے نام قابل ذکر ہیں۔/
4315754