سعودی نمایش میں ٹھنڈک پہنچانے والے احرام پیش

IQNA

سعودی نمایش میں ٹھنڈک پہنچانے والے احرام پیش

5:37 - November 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519492
ایکنا: حج 2025 کی نمائش میں سعودی عرب کی ایئرلائن کے اسٹال پر احرام کا ایک خصوصی نیا لباس پیش کیا گیا ہے جس میں ٹھنڈک رکھنے والی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز، سویفٹ نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’احرام الأبرد‘‘ یا ’’ ٹھنڈا احرام‘‘ کو سعودی ایئرلائن کی جانب سے ایک نئی ایجاد اور مسابقتی برتری کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نیا ڈیزائن زائرین کو زیادہ آرام دہ حالت میں اور کم جسمانی درجۂ حرارت کے ساتھ مناسکِ حج ادا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سعودی ایئرلائن کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈائریکٹر، عبداللہ الشهرانی نے بتایا کہ کمپنی نے اس ’’خنک احرام‘‘ کے لیے باضابطہ طور پر پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احرام حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کو جسمانی درجۂ حرارت کم رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے وہ مناسک زیادہ سہولت اور راحت کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔

الشهرانی نے مزید کہا کہ سعودی ایئرلائن اس ایجاد کے علاوہ زائرین کی خدمت کے لیے کئی اور جدید سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے، جن میں عرفات کے خیموں اور قیام گاہوں کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہتر بنانا، اور ’’حج بغیر سامان‘‘ جیسی سہولت شامل ہے، جس کے تحت زائرین بغیر ذاتی سامان اٹھائے ایئرپورٹ سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زائرین کو ایئرپورٹ سے مقدس شہروں تک پہنچانے کے لیے اڑنے والی ٹیکسی (فلائنگ ٹیکسی) کے استعمال کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق، ’’خنک احرام‘‘ دنیا کا پہلا جدید اور اسمارٹ لباس ہے جو حج اور عمرہ کے دوران جسمانی درجۂ حرارت کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ احرام، مرد و خواتین دونوں کے لیے شرعی احکام کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہوئے، ماحول کے مطابق جسم کی سطح کا درجہ حرارت 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اس میں UPF 50+ درجے کا سورج سے محفوظ رکھنے والا نظام بھی شامل ہے، جو ہر زائر کو گرمی سے بچانے کے لیے ایک ذاتی، ٹھنڈی اور محفوظ فضا فراہم کرتا ہے۔/

 

4316624

نظرات بینندگان
captcha