ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-صیہونی حکومت کے ایک معروف مورخ نے اعتراف کیا ہےکہ اسرائیل کو ایک بار پھر غزہ میں شکست ہوئی ہے۔ اوری میلچین نے صیہونی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ تحریک حماس اسرائیلی فوج کی طاقت کو بالکل خاطر میں نہیں لاتی اور حماس نے اسرائیلی فوج کے مقابل کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس صیہونی مورخ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے بارے میں مشرق وسطی میں سب سے زیادہ طاقتور اور ناقابل شکست ہونے کی باتیں اب قصہ پارینہ ہوگئی ہیں اور اب اسرائیل کی فوج ایسی نہیں رہی ہے جو جہاں چاہے حملے کرسکے۔ ادھر صیہونی حکومت کے سابق وزرا عمیر پرز، یوری آریل، اور عوزی لاندو نے بھی اعتراف کیا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں کے مقابل شکست کھاچکا ہے۔
غزہ میں صیہونی فوج کی شکست کے بعد صیہونی وزیر جنگ نے فضائیہ کے سربراہ کو برخواست کردیا تھا۔ ادھر ایک سروے کے مطابق ستتر فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہےکہ اسرائیل کو غزہ میں شکست ہوئی ہے۔