شیخه هند بنت مکتوم قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ

IQNA

شیخه هند بنت مکتوم قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ

9:29 - November 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3519472
ایکنا: متحدہ عرب امارات میں قرآن کریم کے 26ویں بین الاقوامی مقابلے کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز، الاتحاد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روحانی اور پُرجوش فضا میں، قرآنی مسابقت کے جذبے سے لبریز ماحول میں شیخہ ہند بنت مکتوم کے نام سے منسوب قرآن کریم کے 26ویں بین الاقوامی مقابلے کا فائنل مرحلہ شروع ہوگیا۔

یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کی جانب سے منظم کیا گیا ہے اور اس کا آغاز پہلے دن امارات متحدہ عربی کے 11 شرکاء کی شرکت سے ایوارڈ کے مرکزی دفتر میں ہوا۔

یہ پانچ روزہ مقابلہ مختلف درجوں میں حفظِ قرآن کے زمرے پر مشتمل ہے، جن میں 30، 20، 10، 5، 3 اور آخری (30واں) پارہ شامل ہیں۔

شرکاء کا تعلق امارات متحدہ عربی، مصر، ایران، موریتانیا اور بنگلادیش سے ہے، اور یہ سب امارات میں مقیم ہیں۔ یہ امر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ مقابلہ مقامی سطح پر کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور قرآن کے حافظوں میں حوصلہ افزائی اور امارات میں قرآنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کس قدر مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

شرکاء مختلف شعبہ جاتِ حفظ میں ایک ماہرانہ جیوری بورڈ کی نگرانی میں حصہ لے رہے ہیں، جس کی صدارت شیخ ڈاکٹر عبداللہ محمد الانصاری کر رہے ہیں، جبکہ شیخ ڈاکٹر مانع النہدی اور شیخ احمد موسیٰ بطور ارکان شامل ہیں۔

پہلے دن کے نمایاں شرکاء میں شامل ہیں: آرین علی تاج الدینی (ایران)، نصر عبدالمجید متولی عامر (مصر)، اطول عمرو حمادی (موریتانیا)، راشد علی عمر عبداللہ سالم (امارات)، علی صالح الحضریمی (امارات)، عبدالرحمن صابر عبدالشفيع محمد ابو عز (مصر)، منصور سالم الکعبی (امارات)، عمر بدر المرزوقی (امارات)، محمد احمد القصیدی الشحی (امارات)، عسکر محمد الکربی (امارات) اور علی جابر الریسی (امارات)۔

مقابلے کے منتظمین نے زور دیا کہ یہ مقابلہ ان کی جانب سے قرآن کریم کی خدمت اور دینی شناخت کو مضبوط کرنے کے سب سے اہم سالانہ اقدامات میں سے ایک ہے، جو امارات کی قیادت کے اس وژن کے مطابق ہے جو قرآن کریم کی ترویج، قراء و حفاظ کی نئی نسل کی تیاری اور قرآنی آداب کے عملی مظاہرہ پر مبنی ہے۔

ابتدائی مرحلے کے مقابلے آئندہ دنوں میں مختلف قومیتوں کے شرکاء کی شرکت کے ساتھ جاری رہیں گے۔/

 

4315808

نظرات بینندگان
captcha