سربراہ ادارہ اوقاف و امور اسلامی قدس کا انتقال

IQNA

سربراہ ادارہ اوقاف و امور اسلامی قدس کا انتقال

5:40 - November 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519497
ایکنا: شیخ عبدالعظیم سلهب، جو قدس کے اسلامی اوقاف کونسل کے سربراہ اور فلسطین کے ممتاز ترین علما میں سے ایک تھے، 79 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

ایکنا نیوز، خبر السفیر 24 نیوز کے مطابق، اوقافِ قدس نے شیخ سلهب کو قدس کی ایک نمایاں اور وفادار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقدس شہر کی خدمت اور اسلامی مقدسات کی حفاظت میں گزاری۔

ادارے نے بتایا کہ شیخ سلهب نے شرعی عدالت، دینی تعلیم اور اسلامی اداروں کی انتظامیہ جیسے شعبوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ خصوصاً اوقاف کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے مسجدالاقصی کی نگہبانی، انتظام اور اس کی حفاظت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

قدس کے گورنر نے بھی تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سلهب کی زندگی مسجدالاقصی کے دفاع اور شہر قدس کی روحانی و ثقافتی شناخت کی پاسداری کے راستے میں وقف اور ایثار کی علامت تھی۔

شیخ سلهب فلسطین کے ممتاز علمائے دین میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنا علمی و دینی سفر شرعی عدالتوں سے شروع کیا اور خدمت کے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے سال 1998 میں قاضی‌القضاتِ قدس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

بعد ازاں وہ شورای اوقاف و امورِ اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے، جہاں انہوں نے مسجدالاقصی کی انتظامی امور، تعمیراتی منصوبوں کی حمایت اور اسلامی ورثے کے تحفظ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

مسجدالاقصی کے احاطے میں وسیع پیمانے پر مرمت اور بحالی کے منصوبے ان کی اہم کامیابیوں میں شامل ہیں۔

شیخ سلهب جمعیتِ علوم و ثقافتِ اسلامی کے بانی اور سربراہ بھی تھے، جو مدارس الایمان کی نگرانی کرتا ہے۔

انہیں 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ برسوں کے دوران صہیونی حکام نے متعدد بار ان کی مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

حماس کا تعزیتی پیغام

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے تعزیتی بیان میں شیخ عبدالعظیم سلهب (79 سالہ)، جو شورای اوقافِ اسلامیِ قدس کے سربراہ اور قدس و مسجدالاقصی کے ستونوں میں شمار ہوتے تھے، کے انتقال پر پوری ملتِ فلسطین، اور اسلامی و عرب دنیا سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شیخ سلهب نے اپنی زندگی ایثار، ثابت قدمی اور مسجدالاقصی و مقدس شہر کے دفاع کے لیے وقف کر دی تھی۔/

 

4316784

نظرات بینندگان
captcha