ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق جنگی جرائم کی جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جسمیں اس رژیم کو مجرم قرار دیا گیا ہے کریسٹینا بینڈیکٹ سوشل ورکر نے ٹویٹر پر کمنٹ میں کہا ہے کہ صھیونی حکومت داعش کی طرح ہے
انہوں نے اس کمنٹ کو اسرائیل کی جانب سے رپورٹ کو رد کرنے کے حوالے سے دیا ہے۔ جایزہ کمیٹی اپنی رپورٹ میں صھیونی رژیم کو پچاس روزہ جنگ میں جنگی جرائم کے مرتکب قرار دے چکی ہے
اس رپورٹ میں عنوان اس طرح سے لکھا ہے : فیملیز ملبوں تلے،اسرائیلی حملوں کا نشانہ رہائشی علاقے ۔ رپورٹ میں عام عوام پر حملے اور کئی لوگوں کے قتل عام پر اس رژیم کی مذمت کی گئی ہے
صھیونی حکومت کی جانب سے گذشتہ چھ سالوں میں تین مرتبہ غزہ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور آخری حملے میں دو ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے جنمیں اکثریت بچے اور خواتین تھیں
حملوں میں عوامی اور رہایشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جنمیں پندرہ ہزار سے زائد گھروں کو تباہ کیا گیا ۔
ماہرین کے مطابق تعمیری پروجیکٹ پر سات ارب ڈالر سے زائد لاگت آسکتی ہے۔