ایکنا نیوز- آوا نیوز کے مطابق سپاه «محمد» کے لیڈر اور عالم دین نے آزادی کے بعد پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا : شیعہ ہونے کے جرم میں اٹھارہ سال قید کے بعد میں خود کو مزید طاقتور محسوس کررہا ہوں تاکہ سپاہ کے لیے مزید کام کرسکوں۔ اگر شیعہ ہونا جرم ہے تو میں اس کو قبول کرتا ہوں
انہوں نے کہا : پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کی جڑملک سے باہر ہے
غلام رضا نقوی نے کہا کہ مغربی ممالک تکفیری گروپوں کو سپورٹ کررہے ہیں تاکہ اختلافات کو بڑھا سکیں۔
پاکستان میں اب تک ہزاروں شیعہ تکفیری تنظیموں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں اور سپاہ محمد انہیں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے وجود میں لایا گیا تھا
پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر عالمی سطح پر اعتراضات کیے جارہے ہیں مگر قاتلوں کو مشکل سے سزا ملتی ہے
پاکستان کے شیعہ عوام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہوگی۔