بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق جامعة المصطفی العالمیہ كے مدير حجت الاسلام والمسلمين ڈاكٹر " عليرضا اعرافی " نے كہا كہ جامعة المصطفی العالمیہ میں اس وقت ۱۰ ہزارغير ملكی طلباء، دينی تعليم حاصل كر رہے ہیں۔اور ۱۰ہزار طلباء اس ادارے سے فارغ التحصيل ہو كر مختلف ممالك میں دينی سرگرميوں میں مشغول ہیں اوراس ادارے كے تہران " اصفھان" قم اور مشہد مقدس میں شبعے موجود ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ يزد يونيورسٹی كی قديمی بلڈنگ ﴿كہ جو اس ادارے كی تحويل میں دے دی گئی ہے﴾ میں یہ دفتركھولا جائے گا۔ یہ دفتر اس شہر میں علمی ترقی اوراس تاريخی شہر كے تعارف میں مہم كردارادا كرے گا۔ ياد رہے كہ پوری دنيا میں ۳۰۰ دينی مدارس اس ادارے كے زير نظر كام كر رہے ہیں اور سيد حسن نصراللہ جيسی شخصيات اس ادارے كی فارغ التحصيل ہیں۔
278235