حرم مطهر حسینی اور حرم عباسی سیاہ پوش+ تصاویر

IQNA

حرم مطهر حسینی اور حرم عباسی سیاہ پوش+ تصاویر

6:34 - June 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3520324
ایکنا: کربلائے معلی میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضۂ مبارک کی دیواروں اور صحنوں کو ماہِ محرم کی آمد کے موقع پر سیاہ پرچموں اور عزاداری کی علامتوں سے سجا دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- عالمی نیٹ ورک الکفیل نے رپورٹ دی ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل روضۂ حسینی، روضۂ عباسی اور بین الحرمین میں سیاہ پرچموں اور عزائی علامات کی تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں آستانۂ مقدس حسینی کے شعبۂ نگہداشت کے سربراہ عبدالحسین محمد نے اعلان کیا کہ ماہِ محرم کی مناسبت سے روضۂ امام حسینؑ میں سیاہ کتبوں اور پرچموں کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات محرم الحرام کے استقبال اور امام حسینؑ، ان کے اہلِ بیتؑ اور باوفا اصحابؑ کی شہادت کی مجالس کو شایانِ شان طریقے سے منعقد کرنے کی تیاری کے طور پر کیے جا رہے ہیں، اور یہ سب مرجعِ اعلیٰ دینی کے نمائندے کی براہِ راست ہدایت پر انجام دیا جا رہا ہے۔

عبدالحسین محمد نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحنِ مقدس حسینی کو بہترین اور باوقار انداز میں اس طرح آراستہ کیا جائے کہ وہ ان لاکھوں زائرین اور عزاداروں کے استقبال کے لیے تیار ہو، جو محرم الحرام کی عزاداری کے احیاء کے لیے کربلائے معلی کا رخ کرتے ہیں۔

روضۂ حسینی اور روضۂ عباسی ہر سال محرم الحرام کے قریب آتے ہی مختلف خدماتی منصوبوں اور وسیع انتظامات کے ذریعے حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کے عاشقوں کی میزبانی کے لیے خود کو تیار کرتے ہیں۔/

 

 

4357789

نظرات بینندگان
captcha