ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كا عنوان مساجد اور تفسير قرآن تھا ، پروگرام كے ميزبان علی فربين نے دفتر قرآن و عترت كی تفسيری سرگرميوں سے متعلق رپورٹ پيش كی ۔
سيد محسن مير باقری نے كہا : ماضی میں قرآن كريم كی قرائت اور حفظ كو خاصی اہميت دی جاتی تھی ليكن فہم قرآن پر توجہ نہیں تھی ليكن آج الحمد للہ قرآن كريم كے فہم اور تدبر كا دائرہ بہت زيادہ وسيع ہو چكا ہے اور اس میں معاشرے كے تمام طبقات بڑھ چڑھ كر حصہ لے رہے ہیں ۔
828825