تیسری محفل تلاوت بعنوان «رحمة‌للعالمین» کا اہتمام

IQNA

تیسری محفل تلاوت بعنوان «رحمة‌للعالمین» کا اہتمام

16:30 - September 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519173
ایکنا: بین الاقوامی قراء کی ایک جماعت جمعہ 28 ستمبر کو منعقد ہونے والی تیسری بین الاقوامی محفل تلاوت "رحمة للعالمین" میں شریک ہوگی۔

ایکنا کے مطابق، مشہد مقدس میں مسجد و حسینیہ ابی‌الائمہ امیرالمؤمنین(ع) جمعہ 28 ستمبر کو اس قرآنی محفل کی میزبانی کرے گی۔

اس تقریب میں بین الاقوامی قراء شامل ہوں گے جن میں ایران کے سید جواد حسینی، جواد کاشفی، امیر لعل، وحید نظریان، مهدی غلام‌نژاد، محمد بهرامی اور ہادی اسفیدانی کے علاوہ پاکستان کے ابراہیم کاسی اور عراق کے سنگر عبدالقادر قرآن مجید کی تلاوت کریں گے۔

اس محفل تلاوت میں حجت‌الاسلام موسوی واعظ اور سید اسماعیل حاتمی خطاب کریں گے جبکہ محمد علیزاده اور سروش عظیمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مبتهل سید کریم موسوی بھی دعا اور مناجات پیش کریں گے۔

یہ پروگرام نماز مغربین (مغرب و عشا) کی ادائیگی کے بعد مذکورہ حسینیہ و مسجد (خیابان طلاب، مفتح 34) میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب کو شبکہ قرآن و معارف سیما ریکارڈ کرے گا اور نشر بھی کیا جائے گا۔/

 

4305280

ٹیگس: محفل ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha