ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قرآنی انسٹی ٹيوٹس كی رپورٹ كے مطابق تجربہ كار اساتذہ اور منصفين كی موجودگی میں یہ امتحان ۲۴ جولائی بروز اتوار كو مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۲ بجے آران اور بيدگل شہر كے مركز بيت الزھرا ( س) میں منعقد ہو گا ۔
یہ قرآنی امتحان ۵، ۱۰ ، ۱۵، اور ۲۰ پاروں كی سطح پر منعقد ہو گا اور اميدواروں كے درميان مختلف شعبوں میں مقابلہ ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قرآنی امتحان آران اور بيد گل شہر میں واقع جامعہ بيت الزھرا ( س) میں منعقد ہو گا كہ جو خيابان شہداء ، خيابان معراج ۷ پر واقع ہے ۔
828758