ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ عوامی قرآنی انسٹی ٹيوٹس كی رپورٹ كے مطابق ، جوانوں كے لیے مخصوص اخلاق اور احكام كی یہ كلاسز "بجھارت " كے قالب میں آذين كوثر انسٹی ٹيوٹ میں جاری ہیں ۔
اس تعليمی كورس میں ہر ہفتے میں بروز بدھ صبح ۱۰ سے ۱۱:۳۰ بجے تك كلاسز منعقد ہوں گی كہ جو ۲۲ ستمبر تك جاری رہیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سلسلے كی پہلی نشست ۲۰ طلبہ و طالبات كی شركت كے ساتھ انسٹی ٹيوٹ كے تجربہ كار استاد حجت الاسلام كلھر كی نگرانی میں گزشتہ بدھ كو منعقد ہو چكی ہے۔
828527