"امام زمانہ (عج ) قرآن كريم كی نگاہ میں " كے عنوان سے تحقيقی مقالہ

IQNA

"امام زمانہ (عج ) قرآن كريم كی نگاہ میں " كے عنوان سے تحقيقی مقالہ

12:56 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157759
سائبر سپيس گروپ : " امام زمانہ (عج ) قرآن كريم كی نگاہ میں" كے عنوان سے ايك مقالے میں محققانہ انداز سے اس موضوع پر بحث كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ مركزی كی رپورٹ كے مطابق اس مقالے میں كہا گيا ہے كہ قرآن كريم كی آيات شريفہ میں تھوڑا سا غور و خوض كر كے اس نتيجے پر پہنچا جا سكتا ہے كہ قرآن كريم میں خدائے متعال كی روش یہ نہیں ہے كہ تمام مسائل كو مفصل طور پر بيان فرمائے بلكہ اكثر مسائل كو كلی طور پر بيان كيا گيا ہے جبكہ ان كی توضيح و تفسير رسول اسلام ( ص) اور آئمہ معصومين ( ع) كے ذمہ ہے ۔
مقالے میں آيت حق « ‏هوالذى ارسل رسوله بالهدى و دين الحق، ليظهره على الدين كله و لوكره المشركون» آيت زمين « ‏واعلموا ان الله يحیى الارض بعد موتها» آيت «‏و من قُتل مظلوماً فقد جعلنا لولیّه سلطانا» اور آيت «وعدالله الذين آمنوا منكم و عملوا الصالحات، ليستخلفنّهم فى الارض » كے علاوہ ديگر آيات كا تفسيری روايات كی روشنی میں جائزہ ليا گيا ہے اور ثابت كيا گيا ہے كہ یہ آيات امام مھدی ( عج ) سے متعلق ہیں ۔
829033
نظرات بینندگان
captcha