ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق امور قرآنی میں وزير ثقافت و ارشاد اسلامی كے قائم مقام اور انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين حميد محمدی نے اس نمائش كی مدت ۲۸ جولائی سے ۲۶ اگست تك متعين كرتے ہوئے اعلان كيا : امسال ۲۸ جولائی كو ايرانی صدر كی موجودگی میں نمائش كے افتتاح كے موقع پر اہل قرآن كا عظيم الشان اجتماع بھی منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ايران میں امسال ماہ رمضان المبارك كے موقع پر ۳۰۰ قرآنی نمائشوں كا انعقاد كيا جائے گا ۔
829349