ايلام ؛ نسيم رحمت فيسٹيول میں ۱۸۰ طالبات كے درميان صوبائی سطح پر مقابلے

IQNA

ايلام ؛ نسيم رحمت فيسٹيول میں ۱۸۰ طالبات كے درميان صوبائی سطح پر مقابلے

16:24 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157812
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے مدير نے آج ۱۲ جولائی بروز جمعۃ المبارك كو ۱۸۰ ايلامی طالبات كے درميان صوبائی سطح كے قرآنی مقابلوں كی خبر دی ہے ۔
قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے مدير نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كا پہلا مرحلہ صوبہ ايلام میں ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے كل ۲۱ جولائی سے شروع ہو چكا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس فيسٹيول میں قرائت ، ترتيل ، آذان ، نماز كی قرائت ، منتخب ادعیہ كی قرائت اور حفظ ، سورہ حجرات كا حفظ ، ايك پارہ ، تين پارے ، پانچ پارے ، ۱۰ پارے ، ۲۰ پارے اور حفظ كل قرآن كريم كی مانند مختلف شعبوں میں علیٰحدہ علیٰحدہ مقابلے منعقد ہوں گے ۔
829349
نظرات بینندگان
captcha