قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے دوران "كتاب ميلے" كا انعقاد

IQNA

قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے دوران "كتاب ميلے" كا انعقاد

16:28 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157813
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : صوبہ ايلام میں جاری قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے دوران كتابوں كی نمائش كا اہتمام بھی كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق قرآنی فيسٹيول نسيم رحمت كے دوران صوبائی سطح پر "پل پبلشرز " كے زير اہتمام ادارہ كل ثقافت و ارشاد اسلامی ايلام كے تعاون سے "كتاب ميلہ " بھی سجايا گيا ہے ۔
اس كتاب ميلے میں ۳۰ ہزار جلدوں پر مشتمل تين ہزار كتابیں پيش كی گئی ہیں كہ جن پر ۱۰ فيصد سے ۲۰ فيصد تك ڈسكاؤنٹ ديا جا رہا ہے ۔یہ كتابیں مذہبی ، نفسياتی ، نونہال و نوجوان ، معارف ، تعليمی ، تاريخی ۔۔۔ موضوعات سے متعلق ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش صبح ۸ بجے سے رات دس بجے تك اپنا كام جاری ركھے گی اور اس میں شركت كی عام دعوت ہے ۔
829349
نظرات بینندگان
captcha