تلاوت نور كے عنوان سے روح پرور پروگرام ايران كی ۲۵ ہزار مساجد میں ايك ساتھ شروع ہو گا

IQNA

تلاوت نور كے عنوان سے روح پرور پروگرام ايران كی ۲۵ ہزار مساجد میں ايك ساتھ شروع ہو گا

23:04 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157881
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ثقافتی مراكز پر ناظر اعلیٰ اختياراتی كمیٹی كے زير اہتمام "تلاوت نور " كے عنوان سے یہ پروگرام ايران كی ۲۵ ہزار مساجد میں منعقد ہو گا ۔
مساجد كمیٹی كے سيكرٹریٹ كے مدير مجتبی ميرزائی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ لورستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے تلاوت نور نامی پروگرام كے ملك كی ۲۵ ہزار مساجد میں منعقد كیے جانے سے متعلق خبر دی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : پورے ماہ مبارك رمضان میں تلاوت نور كا پروگرام مساجد كی سطح پر انتہائی اعلیٰ معيار كے ساتھ منعقد كيا جاتا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : ملك كی ۲۵ ہزار مساجد میں تلاوت نور پروگرام كے ساتھ تفسير قرآن كا پروگرام بھی ضم كر ديا جائے گا ۔
827877
نظرات بینندگان
captcha