لورستان ؛ صوبے كی سطح پر ايك ہزار حفاظ كی شناخت

IQNA

لورستان ؛ صوبے كی سطح پر ايك ہزار حفاظ كی شناخت

23:05 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157883
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : اب تك انجمن حافظان خرم آباد كے زير اہتمام صوبہ لورستان میں پہلے پارے سے ۳۰ ویں پارے تك مكمل قرآن حفظ كرنے والے ۱۰۰۰ حفاظ كرام كو شناخت كر ليا گيا ہے ۔
انجمن حافظان خرم آباد كے مسئول حسين قائد رحمت نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ لورستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے صوبہ لورستان میں حفاظ قرآن كی تعداد ايك ہزار كے لگ بھگ بتاتے ہوئے كہا : یہ حفاظ كرام پہلے سے لے كر ۳۰ ویں پارے تك مكمل قرآن كے حافظ ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : البتہ صوبہ لورستان میں حفاظ كی تعداد اس سے كہیں زيادہ ہے چونكہ متعدد حفاظ اپنا تعارف كروانے میں دلچسپی نہیں ركھتے اس لیے حفاظ كی صحيح تعداد ابھی تك معلوم نہیں ہو سكی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان حفاظ میں سے اكثر قرآنی سرگرميوں میں مصروف عمل ہیں جبكہ كچھ حفاظ جزوی طور پر فعال ہیں ۔
828756
نظرات بینندگان
captcha