صوبہ لورستان كی ۲۸ طالبات قرآن كريم كے قومی سطح كے مقابلوں میں شركت كریں گی

IQNA

صوبہ لورستان كی ۲۸ طالبات قرآن كريم كے قومی سطح كے مقابلوں میں شركت كریں گی

23:09 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157885
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ۲۸ لورستانی طالبات قرآن و نہج البلاغہ كے قومی سطح كے مقابلوں میں شركت كے لیے بروز ہفتہ ۲۳ جولائی كو صوبہ مركزی كے لیے روانہ ہوں گی ۔
صوبہ لورستان كے ادارہ تعليم و تربيت كے مسئول شھرام القاصی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ لورستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ۲۸ لورستانی طالبات كی قومی قرآن كريم مقابلوں میں شركت كی خبر دی اور كہا : یہ طالبات بروز ہفتہ ۲۳ جولائی كو ان مقابلوں میں شركت كے لیے صوبہ مركزی كے لیے روانہ ہوں گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے قرائت ، ترتيل ، حفظ ، مفاہيم ، تفسير اور نہج البلاغہ سے متعلق ہوں گے اور طلبہ كو پرائمری اور مڈل دو حصوں میں تقسيم كر كے مقابلے منعقد كروائے جائیں گے ۔
829015
نظرات بینندگان
captcha