انجمن حافظان خرم آباد كے مسئول حسين قائد رحمت نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ لورستان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : قرآن كريم كے مفاہيم كا یہ امتحان ۲۶ جولائی كو خرم آباد اور الشتر كے علاقوں میں منعقد ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس امتحان میں ۱۵۰ طلبہ شركت كریں گے ۔
ياد رہے كہ یہ امتحان انجمن حافظان قرآن كريم كے زير اہتمام منعقد كيا جا رہا ہے اور اس امتحان میں عمدہ كاركردگی دكھانے والے طلبہ كو اسناد اور انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
828736