ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق القرآن انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ «قمر عالم ندوی» (Qamar Alam Nadvi ) نے اس بارے بتايا : یہ سيمينار قرآن كے موضوع پر منعقد كيا گيا اور اس میں ہندوستان كے اندر مختلف قرآنی مراكز میں مصروف عمل ۱۲۵۰ نماياں طلبہ كی تجليل كی گئی اور انہیں اعزازی سرٹيفيكیٹس سے نوازا گيا ۔
یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے مقامی قاری كی تلاوت سے شروع ہوا ۔ اس كے بعد مختلف علمائے كرام نے قرآن خوانی اور حفظ قرآن كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآنی فعاليتوں میں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے كی تشويق كی ۔
826067