قم كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين محمد حسين ايران دوست نے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : عالم تشيع اھل بيت ( ع) كی محبت و ولايت كے ساتھ ساتھ علوم قرآنی كی ترقی اور كمال كو بھی خصوصی اہميت ديتا ہے ليكن یہ امر بين الاقوامی سطح پر ابھی تك مؤثر طريقے سے جلوہ گرہ نہیں ہوا لذا ضروری ہے كہ بين الاقوامی قرآنی نمائش كے موقع پر اس امر كی طرف خصوصی توجہ ديتے ہوئے علمائے اہل سنت كو بھی مدعو كيا جائے ۔
829055