ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ كی جانب سے قرآن كريم كے حفظ كل ، دس پاروں اور شعبہ ترتيل و قرائت میں ان مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے شام میں قونصلیٹ كی جانب سے معين كردہ شرائط كی رو سے گزشتہ سال مقابلوں میں پوزيشن حاصل كرنے والے حفاظ و قراء كے لیے امسال اگلے مراحل میں شركت كرنا ضروری تھا جبكہ گزشتہ سال حفظ كل میں پوزيشن لينے والے خوش نصيبوں كو امسال شعبہ قرائت اور ترتيل میں شركت كرنے كی اجازت تھی ۔
832047