نائيجيريا ؛ حفظ ، قرائت اور تجويد قرآن كے قومی سطح پر مقابلوں كا انعقاد

IQNA

نائيجيريا ؛ حفظ ، قرائت اور تجويد قرآن كے قومی سطح پر مقابلوں كا انعقاد

20:27 - July 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2161144
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ماہ رمضان كی مناسبت سے نائيجيريا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ كے زير اہتمام نائيجيريا كے مسلمانوں كی قومی شوریٰ كے تعاون سے بعض اسلامی قائدين كی موجودگی میں حفظ ، قرائت اور تجويد قرآن كريم كے مقابلے قونصلیٹ كی عمارت میں واقع امام خمينی (رہ) ہال میں منعقد كیے گئے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے زير اہتمام امسال قرآنی مقابلوں میں نائيجيريا كے مختلف صوبوں سے تعلق ركھنے والے قرا اور حفاظ نے شركت كی ۔
" قرآن مجيد ؛ انسانی كمال تك پہنچنے كا راستہ " كے عنوان سے ان مقابلوں كا باقاعدہ افتتاح ۲۲ جولائی بروز جمعۃ المبارك كو صبح كے وقت كيا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ بالا مقابلے تين دن تك جاری رہے اور اس میں آس پاس كے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شركت كی ۔
832809
نظرات بینندگان
captcha