انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كی افتتاحی تقريب كل منعقد ہو گی

IQNA

ايرانی صدر كی موجودگی میں ؛

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كی افتتاحی تقريب كل منعقد ہو گی

20:22 - July 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2161146
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كی افتتاحی تقريب كل ۲۸ جولائی بروز جمعرات كو تہران میں واقع مصلائے امام خمينی ( رہ) میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كی افتتاحی تقريب كل ۲۸ جولائی بروز جمعرات كو مقامی وقت كے مطابق صبح ساڑھ آٹھ بجے ايرانی صدر محمود احمد نژاد ، ثقافت و ارشاد اسلامی كے وزير سيد محمد حسينی اور امور قرآنی میں وزير ثقافت كے نائب حجت الاسلام و المسلمين حميد محمدی كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش اٹھائيس جولائی سے چار اگست تك مصلائے امام خمينی (رہ) تہران میں منعقد ہو گی ۔
832823
نظرات بینندگان
captcha