حسن سليمانی الجزائر كے قرآنی مقابلوں میں ايرانی نمائندے كے طور پر شركت كریں گے

IQNA

حسن سليمانی الجزائر كے قرآنی مقابلوں میں ايرانی نمائندے كے طور پر شركت كریں گے

20:23 - July 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2161147
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : الجزائر كے آٹھویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ كل كے شعبہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی نمائندگی كے لیے حسن سليمانی كا انتخاب عمل میں لايا گيا ہے ۔
ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے دفتر كے مدير نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : حسن سليمانی حفظ كل كے شعبہ میں ايران كی نمائندگی كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : چونكہ حسن سليمانی امسال صوبہ زنجان میں وزارت اوقاف كی جانب سے منعقد كیے جانے والے تينتيسویں قومی مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كر چكے ہیں اس لیے الجزائر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ان كا انتخاب عمل میں لايا گيا ہے ۔
832623
نظرات بینندگان
captcha